Surah Al Anbiya Ayat 4 (21:4)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قٰلَ رَبِّیْ یَعْلَمُ الْقَوْلَ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ٘-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنبی نے فرمایا: میرا رب آسمان اور زمین میں ہر بات کوجانتا ہے اور وہی سننے والا جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنبی نے فرمایا میرا رب جانتا ہے آسمان اور زمین میں ہر بات کو اور وہی ہے سنتا جانتا۔
Tafseer (Urdu)
{قل:نبی نے فرمایا۔} جب حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرف کفار کے اقوال اور احوال کی وحی کی گئی تو اس کے بعد اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کفار کی خفیہ باتوں کو جاننا تو کچھ بھی نہیں میرے رب عزوجل کی شان تو یہ ہے کہ وہ آسمانوں اور زمین میں ہونے والی ہر بات کوجانتا ہے خواہ وہ پوشیدہ طور پر کہی گئی ہو یا اعلانیہ کہی گئی ہو اوراس سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی خواہ وہ کتنے ہی پردے اور راز میں رکھی گئی ہو اور وہی سننے والا جاننے والا ہے تو وہی کفار کے اقوال اور افعال کی انہیں سزا دے گا۔( روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۴ ۵ / ۴۵۳)