Surah Al Anbiya Ayat 41 (21:41)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تم سے اگلے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا تو جس (عذاب ) کا مذاق اڑاتے تھے اسی نے ان کو گھیر لیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تم سے اگلے رسولوں کے ساتھ ٹھٹھا کیا گیا تو مسخرگی کرنے والوں کا ٹھٹھا انہی کو لے بیٹھا۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد استهزئ برسل من قبلك:اور بیشک تم سے اگلے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ۔} اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو مزید تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایاکہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جس طرح اپ کی قوم نے اپ کا مذاق اڑایا اسی طرح ان سے پہلے کے کفار بھی اپنے انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کا مذاق اڑایا کرتے تھے تو مذاق اڑانے والوں کا مذاق انہیں کو لے بیٹھا اور وہ اپنے مذاق اڑانے اور مسخرہ پن کرنے کے وبال و عذاب میں گرفتار ہوئے۔لہذا اپ رنجیدہ نہ ہوں اپ کے ساتھ استہزاء کرنے والوں کا بھی یہی انجام ہونا ہے۔(تفسیرکبیر الانبیاء تحت الایۃ: ۴۱ ۸ / ۱۴۶ الانعام تحت الایۃ: ۱۰ ۴ / ۴۸۷ ملتقطا)