Surah Al Anbiya Ayat 42 (21:42)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قُلْ مَنْ یَّكْلَؤُكُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ مِنَ الرَّحْمٰنِؕ-بَلْ هُمْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِمْ مُّعْرِضُوْنَ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: رات اور دن میں رحمٰن کے عذاب سے تمہاری کون حفاظت کرے گا؟ بلکہ وہ اپنے رب کے ذکر سے منہ پھیرے ہوئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ شبانہ روز تمہاری کون نگہبانی کرتا ہے رحمٰن سے بلکہ وہ اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قل:تم فرماو۔} اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مذاق اڑانے والے مغرور کافروں سے فرما ئیں کہ اگر اللہ تعالی رات اور دن میں تم پر اپنا عذاب نازل کرے تواس کے عذاب سے تمہاری کون حفاظت کرے گا کیا اس کے علاوہ کوئی اور ایسا ہے جو تمہیں عذاب سے محفوظ رکھ سکے تو حقیقت میں یہ لوگ سراسر غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے ہوئے ہیں ۔