Surah Al Anbiya Ayat 43 (21:43)
The Prophets · Juz 17 · Makki
اَمْ لَهُمْ اٰلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِّنْ دُوْنِنَاؕ-لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَ اَنْفُسِهِمْ وَ لَا هُمْ مِّنَّا یُصْحَبُوْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا ان کے کچھ خدا ہیں جو انہیں ہم سے بچالیں گے ؟ وہ اپنی ہی جانوں کی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہی ان کی ہماری طرف سے مدد و حفاظت کی جاتی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ان کے کچھ خدا ہیں جو ان کو ہم سے بچاتے ہیں وہ اپنی ہی جانوں کو نہیں بچاسکتے اور نہ ہماری طرف سے ان کی یاری ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ام لهم الهة تمنعهم من دوننا:کیا ان کے کچھ خدا ہیں جو انہیں ہم سے بچالیں گے } ارشاد فرمایا کہ کیا ان کافروں کے خیال میں ہمارے سوا ان کے کچھ خدا ہیں جو انہیں ہم سے بچاتے ہیں اور ہمارے عذاب سے محفوظ رکھتے ہیں ایسا تو نہیں ہے اور اگر وہ اپنے بتوں کے بارے میں یہ اعتقاد رکھتے ہیں تو ان بتوں کا حال یہ ہے کہ وہ اپنی ہی جانوں کی مدد نہیں کرسکتے اپنے پوجنے والوں کو کیا بچا سکیں گے اور نہ ہی ان کی ہماری طرف سے مدد و حفاظت کی جاتی ہے۔( خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۴۳ ۳ / ۲۷۸ تفسیرکبیر الانبیاء تحت الایۃ: ۴۳ ۸ / ۱۴۷ ملتقطا)