Surah Al Anbiya Ayat 48 (21:48)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ الْفُرْقَانَ وَ ضِیَآءً وَّ ذِكْرًا لِّلْمُتَّقِیْنَ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیا اور روشنی اور پرہیزگاروں کیلئے نصیحت دی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیا اور اوجالا اور پرہیزگاروں کو نصیحت۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اتینا موسى و هرون الفرقان:اور بیشک ہم نے موسی اور ہارون کوفیصلہ دیا۔} یہاں سے انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کے حالات بیان کیے جارہے ہیں کہ انہوں نے کس طرح اللہ عزوجل کے دین کی خدمت کی اس راہ میں پیش انے والی تکلیفیں برداشت کیں اورصبرواستقامت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑا تاکہ بعد میں دین کی خدمت کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہوں اور وہ بھی صبر واستقامت ایثار واخلاص اور اللہ تعالی کی رضاکے لیے دین کا کام کریں ۔ چنانچہ سب سے پہلے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کیا گیا اور ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام کوایسی کتاب عطاکی جس کا وصف یہ ہے کہ وہ حق وباطل کوالگ الگ کردینے والی ہے اور وہ ایسی روشنی ہے جس سے نجات کی راہ معلوم ہوتی ہے اور وہ ایسی نصیحت ہے جس سے پرہیز گار تنبیہ و نصیحت اور دینی امور کا علم حاصل کرتے ہیں ۔( مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۴۸ ص۷۱۸) تورات شریف حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو تو بلا واسطہ دی گئی اور حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے واسطہ سے عطا کی گئی ۔