Surah Al Anbiya Ayat 53 (21:53)
The Prophets · Juz 17 · Makki
قَالُوْا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِیْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پوجا کرتے ہوئے پایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پوجا کرتے پایا۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا:انہوں نے کہا ۔} جب لوگ مجسموں کی عبادت کرنے پر کوئی دلیل پیش کرنے سے عاجز ہو گئے تو وہ کہنے لگے: ہم نے اپنے باپ داداکواسی طرح کرتے پایاہے لہذا ہم بھی اسی طرح کررہے ہیں ۔( مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۵۲-۵۳ ص۷۱۹) باپ دادا کا برا طریقہ عمل کے قابل نہیں: اس سے معلوم ہوا کہ باپ دادا جو کام شریعت کے خلاف کرتے رہے ہوں ان کاموں کو کرنا اور ان کے کرنے پر اپنے باپ دادا کے عمل کو دلیل بنانا کفار کاطریقہ ہے ہمارے معاشرے میں بہت سے مسلمان شادی بیاہ اور دیگر موقعوں پر شریعت کے خلاف رسم و رواج کی پیروی کرنے میں بھی ایسی ہی دلیل پیش کرتے ہیں کہ ہمارے بڑے بوڑھے برسوں سے اسی طرح کرتے ائے ہیں اور ہم بھی انہی کے طریقے پر چل رہے ہیں حالانکہ جو کام شریعت کے خلاف ہے اور اس کے جواز کی کوئی صورت نہیں تو ا س کا برسوں سے ہوتا انا اور اباو اجداد کا اپنی جہالت کی وجہ سے اسے کرتے رہنا اسے شریعت کے مطابق نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالی ایسے مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے اور انہیں شریعت کے خلاف کام کرنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے امین۔