Surah Al Anbiya Ayat 92 (21:92)
The Prophets · Juz 17 · Makki
اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً ﳲ وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْنِ 92
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے ،ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو تم میری عبادت کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو میری عبادت کرو۔
Tafseer (Urdu)
{ان هذه امتكم:بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! بیشک یہ اسلام تمہارا دین ہے اور یہی تمام انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کا دین ہے اس کے سوا جتنے ادیان ہیں وہ سب باطل ہیں اور سب کو اسی دین اسلام پر قائم رہنا لازم ہے اور میں تمہارا رب ہوں نہ میرے سوا کوئی دوسرا رب ہے نہ میرے دین کے سوا اور کوئی دین ہے تو تم صرف میری عبادت کرو۔(مدارک الانبیاء تحت الایۃ: ۹۲ ص۷۲۶ خازن الانبیاء تحت الایۃ: ۹۲ ۳ / ۲۹۴ ملتقطا)