Surah Al Anbiya Ayat 93 (21:93)
The Prophets · Juz 17 · Makki
وَ تَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْؕ-كُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَ 93
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ سب ہماری طرف لوٹنے والے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اَوروں نے اپنے کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلئے سب کو ہماری طرف پھرنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و تقطعوا امرهم بینهم:اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔} گزشتہ ایت میں بتایا گیا کہ دین ایک ہی ہے اور سب انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام نے اسی کی تبلیغ کی اور یہاں بتایاجا رہاہے کہ لوگوں نے دین میں بھی اختلاف کیا اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کواپنا دین بنالیا خود بھی بکھر گئے اور ان کے اعمال بھی جداگانہ ہوگئے۔ خود ساختہ اختلاف اللہ تعالی کے عذاب کا سبب ہے: خیال رہے کہ انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کے دینی اعمال مختلف رہے مگر ان کا یہ اختلاف اللہ تعالی کے حکم سے تھا جس میں ہزارہا حکمتیں تھیں اس لئے یہ اختلاف پکڑ کا باعث نہیں بلکہ لوگوں کا خود ساختہ اختلاف اللہ تعالی کے عذاب کا سبب ہے لہذاایت بالکل واضح ہے۔ {كل الینا رجعون:سب ہماری طرف لوٹنے والے ہیں ۔} یہاں دین کوٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں کو خبردار کیاجا رہا ہے کہ دنیامیں تو جو تمہارے جی میں اتا ہے کرلو لیکن یاد رکھو کہ قیامت کادن انے والا ہے اور اس دن تم سب کوہماری طرف لوٹناہے اس وقت تمہیں ہرچیزکی حقیقت معلوم ہوجائے گی۔