Surah Al Anbiya Ayat 98 (21:98)
The Prophets · Juz 17 · Makki
اِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَنَّمَؕ-اَنْتُمْ لَهَا وٰرِدُوْنَ 98
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تم اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہیں ۔ تم اس میں جانے والے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک تم اور جو کچھ اللہ کے سوا تم پوجتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہو تمہیں اس میں جانا۔
Tafseer (Urdu)
{انكم و ما تعبدون من دون الله:بیشک تم اور جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔}ارشاد فرمایا کہ اے مشرکو! بیشک تم اور اللہ تعالی کے سوا جن بتوں کی تم عبادت کرتے ہو سب جہنم کے ایندھن ہیں اور تم اس میں ہمیشہ کے لئے جانے والے ہو۔(روح البیان الانبیاء تحت الایۃ: ۹۸ ۵ / ۵۲۳-۵۲۴) یاد رہے کہ مشرکین کے بت عذاب پانے کے لئے جہنم میں نہ جائیں گے بلکہ ان مشرکوں کو عذاب دینے کے لئے جائیں گے کیونکہ ان کی پوجا کرنے میں قصور تو مشرکوں کا ہے نہ کہ ان بتوں کا ۔