Surah Al Hajj Ayat 58 (22:58)
The Pilgrimage · Juz 17 · Madani
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوْۤا اَوْ مَاتُوْا لَیَرْزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزْقًا حَسَنًاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ 58
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے پھر قتل کردئیے گئے یا خود مرگئے تو اللہ ضرور انہیں اچھی روزی دے گا اور بیشک اللہ سب سے اچھا رزق دینے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے پھر مارے گئے یا مرگئے تو اللہ ضرور انہیں اچھی روزی دے گا اور بیشک اللہ کی روزی سب سے بہتر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین هاجروا فی سبیل الله: اور وہ جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے۔} شان نزول:بعض صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے عرض کی: یا رسول اللہ !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہمارے جو اصحاب شہید ہو گئے ہم جانتے ہیں کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے بڑے درجے ہیں اور ہم جہادوں میں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ رہیں گے لیکن اگر ہم آپ کے ساتھ رہے اور ہمیں شہادت کے بغیر موت آئی تو آخرت میں ہمارے لئے کیا ہے اس پر یہ آیت اور اس کے بعد والی ایت نازل ہوئی اور اس ایت میں فرمایا گیا کہ وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالی کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے اور اس کی رضا کے لئے عزیز و اقارب کو چھوڑ کر وطن سے نکلے اور مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت کی پھر جنگ میں یا تو شہید کردئیے گئے یا انہیں طبعی طور پر موت ا گئی تو اللہ تعالی ضرور انہیں جنت کی اچھی روزی دے گا جو کبھی ختم نہ ہو گی اور بیشک اللہ تعالی سب سے اچھا رزق دینے والا ہے کیونکہ وہ بے حساب رزق دیتا ہے اور جو رزق وہ دیتا ہے اس پر اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی قادر نہیں ۔( مدارک الحج تحت الایۃ:۵۸ ص۷۴۵ خازن الحج تحت الایۃ: ۵۸ ۳ / ۳۱۵ جلالین الحج تحت الایۃ: ۵۸ ص۲۸۴ روح البیان الحج تحت الایۃ: ۵۸ ۶ / ۵۲ ملتقطا)