Surah Al Muminun Ayat 12 (23:12)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے انسان کو چنی ہوئی مٹی سے بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے آدمی کو چُنی ہوئی مٹی سے بنایا۔
Tafseer (Urdu)
{الانسان: انسان۔} اس ایت سے رکوع کے اخر تک اللہ تعالی نے اپنی قدرت پر چار دلائل ذکر فر مائے ہیں ۔ سب سے پہلے انسان کی پیدائش کے مختلف مراحل سے اپنی قدرت پر استدلال فرمایااس کے بعد اسمانوں کی تخلیق سےپھر پانی نازل کرنے سے اور سب سے اخر میں حیوانات کے مختلف منافع سے اپنی قدرت پر استدلال فرمایا۔( صاوی المومنون تحت الایۃ: ۱۲ ۴ / ۱۳۵۸) مفسرین فرماتے ہیں کہ اس ایت میں انسان سے مراد حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام ہیں انہیں اللہ تعالی نے مختلف جگہوں سے چنی ہوئی مٹی سے بنایا۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۱۲ ۳ / ۳۲۱) {ثم جعلنه نطفة: پھر اس کو پانی کی بوند بنایا۔} یعنی پھر حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی نسل کو ایک مضبوط ٹھہراو یعنی ماں کے رحم میں پانی کی بوند بنایا۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۱۳ ص۷۵۳)