Surah Al Muminun Ayat 21 (23:21)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةًؕ-نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهَا وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں سمجھنے کا مقام ہے، ہم تمہیں اس میں سے پلاتے ہیں جو ان کے پیٹ میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں اور انہی سے تم کھاتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تمہارے لیے چوپاؤں میں سمجھنے کا مقام ہے ہم تمہیں پلاتے ہیں اس میں سے جو اُن کے پیٹ میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں اور ان سے تمہاری خوراک ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فی الانعام: چوپایوں میں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے حیوانات کے منافع سے اپنی قدرت کاملہ پر استدلال فرمایا ہےچنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں سمجھنے کا مقام ہے جس کے ذریعے تم عبرت حاصل کر سکتے ہو ہم تمہیں ان کے پیٹ میں موجود دودھ پلاتے ہیں اور وہ خوشگوارطبیعت کے موافق لطیف غذا ہے اور تمہارے لیے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں کہ ان کے بال کھال اوراون وغیرہ سے کام لیتے ہو اور انہی میں سے تم بعض چوپایوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت بھی کھالیتے ہو۔(خازن المومنون تحت الایۃ: ۲۱ ۳ / ۳۲۳ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۲۱ ص۷۵۴ ملتقطا) نوٹ:اس ایت کی مزید تفصیل جاننے کے لئے سورہ نحل ایت نمبر66 کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔ {و علیها: اور ان پر۔} یعنی خشکی میں ان جانوروں پر اور دریاؤں میں کشتیوں پرتمہیں سوار کیا جاتا ہے۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۲۲ص۷۵۴)