Surah Al Muminun Ayat 35 (23:35)
The Believers · Juz 18 · Makki
اَیَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَ كُنْتُمْ تُرَابًا وَّ عِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَﭪ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ تم جب مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے( اس کے بعد پھر) تم نکالے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ تم جب مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے اس کے بعد پھر نکالے جاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{ایعدكم: کیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے کافر سرداروں نے حشر کے صحیح ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا’’ کیا تمہیں یہ کہا جاتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور تمہارا گوشت پوست سب مٹی ہو جائے گا اور ہڈیاں باقی رہ جائیں گی اس کے بعد پھر تم قبروں سے زندہ نکالے جاؤ گے۔ انہوں نے صرف اتنی بات کہنے کو کافی نہ سمجھا بلکہ مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کو بہت بعیدجانا اور کہا’’قبروں سے نکالے جانے کاجو وعدہ تم سے کیا جارہا ہے وہ بہت دور ہے وہ بہت دور ہے۔( تفسیرکبیر المومنون تحت الایۃ: ۳۵-۳۶ ۸ / ۲۷۶ روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۳۵-۳۶ ۶ / ۸۲ ملتقطا)