Surah Al Muminun Ayat 37 (23:37)
The Believers · Juz 18 · Makki
اِنْ هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَﭪ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariزندگی تو صرف ہماری دنیا کی زندگی ہے، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہم اٹھائے جانے والے نہیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ تو نہیں مگر ہماری دنیا کی زندگی کہ ہم مرتے جیتے ہیں اور ہمیں اٹھنا نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان هی الا حیاتنا الدنیا: زندگی تو صرف ہماری دنیا کی زندگی ہے۔} ان سرداروں نے مرنے کے بعد زندہ ہونے کو بہت بعید جانا اور سمجھا کہ ایسا کبھی ہونے والا ہی نہیں اور اسی باطل خیال کی بنا پر کہنے لگے کہ زندگی تو صرف ہماری دنیا کی زندگی ہے۔ اس سے ان کا مطلب یہ تھا کہ اس دنیوی زندگی کے سوا اور کوئی زندگی نہیں صرف اتنا ہی ہے ہم مرتے جیتے ہیں کہ ہم میں کوئی مرتا ہے کوئی پیدا ہوتا ہے اور ہم مرنے کے بعداٹھائے جانے والے نہیں ہیں ۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۳۷ ۳ / ۳۲۵ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۳۷ ص۷۵۷ ملتقطا) {ان هو الا رجل: یہ تو صرف ایک مرد ہے۔} کافر سرداروں نے اپنے رسول حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں یہ کہا کہ وہ تو صرف ایک ایسا مرد ہے جس نے اللہ عزوجل پر جھوٹ باندھاہے کہ اپنے آپ کو اس کا نبی بتایا اور مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کی خبر دی اور ہم اس کی بات کا یقین کرنے والے نہیں ہیں ۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۳۸ ص۷۵۷)