Surah Al Muminun Ayat 39 (23:39)
The Believers · Juz 18 · Makki
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعرض کی: اے میرے رب !میری مدد فرماکیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلایاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعرض کی کہ اے میرے رب میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا۔
Tafseer (Urdu)
{قال: عرض کی۔} جب حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے ایمان لانے کی امید نہ رہی اور انہوں نے دیکھا کہ قوم انتہائی سرکشی پر ہے تو ان کے خلاف دعا کی اور بارگاہ الہی میں عرض کی: اے میرے رب! عزوجل میری مدد فرما اور انہیں ہلاک کر دے کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلایاہے اور وہ اسی پر قائم ہیں ۔( ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۳۹ ۴ / ۴۸) { قال: اللہ نے فرمایا۔} اللہ تعالی نے حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا قبول فرمائی اور ان سے ارشاد فرمایا کہ یہ لوگ تھوڑی دیر میں جب اللہ تعالی کا عذاب دیکھیں گے تو یہ اپنے کفر اور تکذیب پر پچھتانے والے ہوجائیں گے۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۴۰ ص۷۵۷) {فاخذتهم الصیحة بالحق: تو سچی چیخ نے انہیں پکڑ لیا۔} ایت کا خلاصہ کلام یہ ہے کہ حضرت ہود علیہ الصلوۃ و السلام کی قوم کے لوگ عذاب اور ہلاکت میں گرفتار کئے گئے اور وہ ہلاک ہو کر گھاس کوڑے کی طرح ہوگئے تو انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی تکذیب کرنے والے ظالم لوگوں کے لئے خدا کی رحمت سے دوری ہے۔( خازن المومنون تحت الایۃ:۴۱ ۳ / ۳۲۵ روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۴۱ ۶ / ۸۳ ملتقطا)