Surah Al Muminun Ayat 5 (23:5)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{هم لفروجهم حفظون: وہ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔} اس ایت سے کامیابی حاصل کرنے والے اہل ایمان کا چوتھا وصف بیان کیا گیا ہے چنانچہ ا س ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ایمان والے زنا اور زنا کے اسباب و لوازمات وغیرہ حرام کاموں سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں البتہ اگروہ اپنی بیویوں اور شرعی باندیوں کے ساتھ جائز طریقے سے صحبت کریں تو اس میں ان پر کوئی ملامت نہیں ۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۵-۶ ۳ / ۳۲۰-۳۲۱ ملخصا) شرمگاہ کی حفاظت کرنے کی فضیلت: حدیث پاک میں زبان اور شرمگاہ کو حرام اور ممنوع کاموں سے بچانے پر جنت کا وعدہ کیا گیا ہےچنانچہ صحیح بخاری میں حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشادفرمایا ’’جو شخص میرے لیے اس چیز کا ضامن ہو جائے جو اس کے جبڑوں کے درمیان میں ہے یعنی زبان کا اور اس کا جو اس کے دونوں پاؤں کے درمیان میں ہے یعنی شرمگاہ کا میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں ۔( بخاری کتاب الرقاق باب حفظ اللسان ۴ / ۲۴۰ الحدیث: ۶۴۷۴) شرمگاہ کی شہوت کا علمی اور عملی علاج: یاد رہے کہ شرمگاہ کی شہوت کو پورا کرنا انسانی فطرت کا تقاضا اور بے شمار فوائد حاصل ہونے کا ذریعہ ہےاگر اس تقاضے کو شریعت کے بتائے ہوئے جائز طریقے سے پورا کیا جائے تو یہ دنیا میں بہت بڑی نعمت اور اخرت میں ثواب حاصل ہونے کا ایک ذریعہ ہے اور اگر اسے ناجائز و حرام ذرائع سے پورا کیا جائے تو یہ دنیا میں بہت بڑی افت اور قیامت کے دن جہنم کے دردناک عذاب میں مبتلا ہونے کا سبب ہے لہذا جو شخص اپنی خواہش کی تکمیل چاہتا ہے تواسے چاہئے کہ اگرکسی عورت سے شرعی نکاح کر سکتا ہے تو نکاح کر لے تاکہ اسے اپنے لئے جائز ذریعہ مل جائے اور اگر وہ شرعی نکاح کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو پھر روزے رکھ کر اپنے نفس کو مغلوب کرنے کی کوشش کرے اور ا س کے ساتھ ساتھ ان تمام اسباب اور محرکات سے بچنے کی بھی بھرپور کوشش کرے جن کی وجہ سے نفس کی اس خواہش میں اضافہ ہوتا ہےنیز ناجائز و حرام ذریعے سے اس خواہش کو پورا کرنے پر قران مجید اور احادیث مبارکہ میں جن سزاوں اور عذابات کا ذکر کیا گیا ہے ان کا بغور مطالعہ کر ے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں اپنے نفس کی حفاظت کے لئے خوب دعائیں کرے۔