Surah Al Muminun Ayat 57 (23:57)
The Believers · Juz 18 · Makki
اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ 57
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے خوفزدہ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین: بیشک وہ جو۔} گزشتہ ایات میں کفار کی مذمت بیان فرمانے کے بعد اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات میں ایمان والوں کے اوصاف بیان فرمائے جا رہے ہیں ۔چنانچہ ان کاایک وصف یہ ہے کہ وہ اپنے رب عزوجل کے عذاب سے خوفزدہ ہیں ۔ حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ مومن نیکی کرنے کے باوجود اللہ عزوجل سے ڈرتا ہے جبکہ منافق گناہ کرنے کے باوجود بے خوف رہتا ہے۔ دوسرا وصف یہ ہے کہ وہ اپنے رب عزوجل کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور اس کی تمام کتابوں کو مانتے ہیں ۔ تیسرا وصف یہ ہے کہ وہ عرب کے مشرکوں کی طرح اپنے رب عزوجل کے ساتھ کسی اور کو شریک نہیں کرتے۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۵۷-۵۹ ۳ / ۳۲۷ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۵۷-۵۹ ص۷۶۰ ملتقطا)