Surah Al Muminun Ayat 76 (23:76)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ لَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَ مَا یَتَضَرَّعُوْنَ 76
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے انہیں عذاب میں گرفتار کردیا تو وہ نہ تب اپنے رب کے حضور جھکے اور نہ ہی (اب) عاجزی کررہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے انہیں عذاب میں پکڑا تو نہ وہ اپنے رب کے حضور میں جھکے اور نہ گڑگڑاتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد اخذنهم بالعذاب: اور بیشک ہم نے انہیں عذاب میں گرفتار کردیا۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ بے شک ہم نے انہیں بھوک کے عذاب میں گرفتار کر دیا تو وہ پھر بھی نہ ا س وقت اپنے رب عزوجل کے حضور جھکے ہیں اور نہ ہی وہ ائندہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عاجزی کریں گے۔( جلالین مع صاوی المومنون تحت الایۃ: ۷۶ ۴ / ۱۳۷۳) اس سے معلوم ہوا کہ مصیبت کے موقع پر بھی اللہ تعالی کی اطاعت نہ کرنا بڑی بد بختی کی دلیل ہے۔ {حتى: یہاں تک۔} ایت کا معنی یہ ہے کہ جب ہم ان پر موت کے وقت یا قیامت کے دن کسی سخت عذاب والا دروازہ کھولیں گے تو اس وقت وہ اس عذاب میں ہر بھلائی سے ناامید پڑے ہوں گے۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۷۷ ۳ / ۳۲۹)