Surah Al Muminun Ayat 8 (23:8)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کی رعایت کرنے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{لامنتهم و عهدهم رعون: اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کی رعایت کرنے والے ۔} اس ایت میں فلاح حاصل کرنے والے اہل ایمان کے مزید دو وصف بیان کئے گئے کہ اگر ان کے پاس کوئی چیز امانت رکھوائی جائے تو وہ اس میں خیانت نہیں کرتے اور جس سے وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ امانتیں خواہ اللہ عزوجل کی ہوں یا مخلوق کی اور اسی طرح عہد خدا عزوجل کے ساتھ ہوں یا مخلوق کے ساتھ سب کی وفا لازم ہے۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۸ ۶ / ۶۹ خازن المومنون تحت الایۃ: ۸ ۳ / ۳۲۱ ملتقطا) 6چیزوں کی ضمانت دینے پر جنت کی ضمانت: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’میرے لیے چھ چیزوں کے ضامن ہوجاؤ میں تمہارے لیے جنت کا ضامن ہوں ۔ (1)بات بولو تو سچ بولو۔ (2)وعدہ کرو تو پورا کرو۔ (3)تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو ادا کرو اور(4) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو اور (5)اپنی نگاہوں کو پست کرو اور (6)اپنے ہاتھوں کو روکو۔( مستدرک کتاب الحدود ست یدخل بہا الرجل الجنۃ ۵ / ۵۱۳ الحدیث: ۸۱۳۰)