Surah Al Muminun Ayat 84 (23:84)
The Believers · Juz 18 · Makki
قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ 84
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ : زمین اور جو کچھ اس میں ہے وہ سب کس کا ہے؟ اگر تم جانتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کس کا مال ہے زمین اور جو کچھ اس میں ہے اگر تم جانتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} کفار کی اس بات کا رد فرمانے اور ان پر حجت قائم فرمانے کے لئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ’’اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرما دیں کہ زمین اور جو کچھ اس میں ہے وہ سب کس کا ہے اگر تم جانتے ہو تومجھے بتاو کہ ا ن کا خالق اور مالک کون ہے( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۸۴ ص۷۶۳ خازن المومنون تحت الایۃ: ۸۴ ۳ / ۳۳۰ ملتقطا) {سیقولون: اب کہیں گے۔} اللہ تعالی نے کفار کی طرف سے ا س سوال کا دیا جانے والاجواب پہلے ہی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرما دیا کہ اس سوال کے جواب میں عنقریب کافر کہیں گے: ان کا خالق و مالک اللہ عزوجل ہے۔ کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی جواب ہی نہیں اور مشرکین اللہ تعالی کے خالق ہونے کا اقرار بھی کرتے ہیں جب وہ یہ جواب دیں تو اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرمائیں کہ پھر تم کیوں غور نہیں کرتے تا کہ یہ بات جان جاو کہ جس نے زمین کو اور اس کی کائنات کو ابتداء پیدا کیا وہ ضرور مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۸۵ ۳ / ۳۳۰ ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۸۵ ۴ / ۶۱ ملتقطا)