Surah Al Muminun Ayat 86 (23:86)
The Believers · Juz 18 · Makki
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ 86
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: ساتوں آسمانوں کا مالک اور عرشِ عظیم کا مالک کون ہے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کون ہے مالک ساتوں آسمانوں کا اور مالک بڑے عرش کا۔
Tafseer (Urdu)
{سیقولون: اب کہیں گے۔} اس سے پہلی ایت میں کفار سے دوسراسوال کیا گیا کہ ساتوں آسمانوں کا اور عرش عظیم کا مالک کون ہے اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کفار کی طرف سے دیا جانے والاجواب پہلے ہی ارشاد فرما دیا کہ وہ اپ کی اس بات کے جواب میں کہیں گے کہ یہ سب اللہ تعالی ہی کاہے۔ تو اپ ان سے فرمائیں کہ پھرتم غیر اللہ کی عبادت کرنے اور اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے سے اور اس کے مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہونے کا انکار کرنے سے کیوں نہیں ڈرتے اور اس کے عذاب سے خوف کیوں نہیں کھاتے۔(مدارک المومنون تحت الایۃ: ۸۶-۸۷ ص۷۶۳ خازن المومنون تحت الایۃ: ۸۶-۸۷ ۳ / ۳۳۰ ملتقطا)