Surah Al Muminun Ayat 88 (23:88)
The Believers · Juz 18 · Makki
قُلْ مَنْۢ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ یُجِیْرُ وَ لَا یُجَارُ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہر چیز کی ملکیت کس کے ہاتھ میں ہے؟ اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف پناہ نہیں دی جاسکتی، اگر تمہیں علم ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کس کے ہاتھ ہے ہر چیز کا قابو اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی پناہ نہیں دے سکتا اگر تمہیں علم ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کفار سے فرمائیں ’’اگر تمہیں علم ہے تومجھے اس بات کا جواب دو کہ ہر چیز کی ملکیت کس کے ہاتھ میں ہے اور ہر چیز پر حقیقی قدرت و اختیار کس کا ہے اللہ تعالی کی شان تو یہ ہے کہ وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف پناہ نہیں دی جاسکتی۔ کفار اپ کے سوال کے جواب میں کہیں گے کہ یہ ملکیت اللہ تعالی ہی کیلئے ہے۔ اپ ان سے فرمائیں کہ تو پھر تم کس جادو کے فریب میں پڑے ہو یعنی کس شیطانی دھوکے میں ہو کہ توحید اور اللہ تعالی کی عبادت کو چھوڑ کر حق کو باطل سمجھ رہے ہو جب تم اقرار کرتے ہو کہ حقیقی قدرت اسی کی ہے اور اس کے خلاف کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا تو دوسرے کی عبادت قطعا باطل ہے۔( ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۸۸ ۴ / ۶۲ ملخصا)