Surah Al Muminun Ayat 90 (23:90)
The Believers · Juz 18 · Makki
بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ 90
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ ہم ان کے پاس حق لائے اور وہ بیشک جھوٹے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ ہم ان کے پاس حق لائے اور وہ بیشک جھوٹے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل: بلکہ۔} یعنی مشرکین جیساگمان کرتے ہیں ویسا قطعا نہیں بلکہ ہم ان کے پاس حق لائے کہ اللہ عزوجل کی نہ اولاد ہوسکتی ہے نہ اس کا شریک یہ دونوں باتیں محال ہیں اور وہ بیشک جھوٹے ہیں جو اس کیلئے شریک اور اولاد ٹھہراتے ہیں ۔( تفسیر طبری المومنون تحت الایۃ : ۹۰ ۹ / ۲۳۹ - ۲۴۰ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۹۰ ص۷۶۳ خازن المومنون تحت الایۃ: ۹۰ ۳ / ۳۳۰ ملتقطا) {ما اتخذ الله من ولد: اللہ نے کوئی بچہ اختیار نہ کیا۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے کفار کے جھوٹا ہونے کو مزید تاکید سے بیان فرمایا کہ اللہ تعالی نے کوئی بچہ اختیار نہیں کیاوہ اس سے بری ہے کیونکہ اللہ تعالی نوع اور جنس سے پاک ہے اور اولاد وہی ہوسکتی ہے جو ہم جنس ہو اور نہ اللہ تعالی کے ساتھ کوئی دوسرا خداہے جو الوہیت میں ا س کا شریک ہو۔ اگر بالفرض کوئی دوسرا خدا ہوتاتو اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ ہر معبود اپنی مخلوق لے جاتا اور اسے دوسرے کے تحت تصرف نہ چھوڑتا اور ضرور ان میں سے ایک دوسرے پر بڑائی و غلبہ چاہتا اوردوسرے پر اپنی برتری اور اپنا غلبہ پسند کرتا کیونکہ ایک دوسرے کے مقابل حکومتیں اسی چیز کاتقاضاکرتی ہیں اور ایسی صورت میں کائنات کے نظام کی تباہی یقینی تھی۔ اس سے معلو م ہوا کہ دو خدا ہونا باطل ہے خدا ایک ہی ہے اور ہر چیز اسی کے تحت تصرف ہے۔ایت کے اخر میں فرمایا کہ اللہ تعالی ان شرکیہ باتوں سے پاک ہے جو یہ کفاربیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کے لئے شریک اور اولاد ہے۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۹۱ ص۷۶۴ خازن المومنون تحت الایۃ: ۹۱ ۳ / ۳۳۰ ملتقطا)