Surah An Noor Ayat 29 (24:29)
The Light · Juz 18 · Madani
لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُیُوْتًا غَیْرَ مَسْكُوْنَةٍ فِیْهَا مَتَاعٌ لَّكُمْؕ-وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس بارے میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان گھروں میں جاؤ جو خاص کسی کی رہائش نہیں جن میں تمہیں نفع اُٹھانے کا اختیار ہے اور اللہ جانتا ہے جوتم ظاہر کرتے ہواور جو تم چھپاتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان گھروں میں جاؤ جو خاص کسی کی سکونت کے نہیں اور ان کے برتنے کا تمہیں اختیار ہے اور اللہ جانتا ہے جوتم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{لیس علیكم جناح: تم پر کچھ گناہ نہیں ۔} شان نزول : یہ آیت ان صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے جواب میں نازل ہوئی جنہوں نے آیت استیذان یعنی اوپر والی آیت نازل ہونے کے بعد دریافت کیا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کے درمیان اور شام کے راستے میں جو مسافر خانے بنے ہوئے ہیں کیا ان میں داخل ہونے کے لئے بھی اجازت لینا ضروری ہے۔اس پر فرمایا گیا کہ اس بارے میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان گھروں میں جاؤ جو خاص کسی کی رہائش نہیں جیسے سرائے اور مسافر خانے وغیرہ کہ اس میں جانے کے لئے اجازت حاصل کرنے کی حاجت نہیں اور ان سے تمہیں نفع اٹھانے کا اختیار ہے۔بعض مفسرین کے نزدیک ان گھروں سے دوکانیں مراد ہیں ۔( خازن النور تحت الایۃ: ۲۹ ۳ / ۳۴۷) کیونکہ دکانوں میں اجازت لے کر داخل نہیں ہوا جاتا بلکہ کھلی ہوئی دکانیں ہوتی ہی اس لئے ہیں کہ لوگ ان میں ائیں اور خریداری کریں ۔ حقیقت میں اس سے مراد ہر وہ جگہ ہے جہاں شرعا و عرفا اجازت لے کر جانے کی حاجت نہیں ۔ {و الله یعلم: اور اللہ جانتا ہے۔} ایت کے ا س حصے میں ان لوگوں کے لئے وعید ہے جو ان مقامات پر چوری وغیرہ کی نیت سے یا عورتوں کو جھانکنے کے لئے جائیں ۔ یہ لوگ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اللہ تعالی جانتا ہے جو وہ ظاہر کرتے ہیں اور جوچھپاتے ہیں ۔( روح البیان النور تحت الایۃ: ۲۹ ۶ / ۱۳۹)