Surah An Noor Ayat 41 (24:41)
The Light · Juz 18 · Madani
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍؕ-كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَ تَسْبِیْحَهٗؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تم نے نہ دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں وہ سب اور پرندے (اپنے) پَر پھیلائے ہوئے اللہ کی تسبیح کرتے ہیں سب کواپنی نماز اور اپنی تسبیح معلوم ہے اور اللہ ان کے کاموں کوخوب جاننے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تم نے نہ دیکھا کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرندے پَر پھیلائے سب نے جان رکھی ہے اپنی نماز اور اپنی تسبیح، اور اللہ اُن کے کاموں کو جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الم تر: کیا تم نے نہ دیکھا۔} اس رکوع میں اللہ تعالی نے اپنی وحدانیت اور قدرت پر دلائل بیان فرمائے اور ان کے بعد منافقین کا حال بیان فرمایا ہے۔اس ایت میں حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو یہ خبر دینے کے لئے خطاب فرمایا گیا کہ اللہ تعالی نے انہیں نور کے اعلی مراتب پر فائض فرمایا ہے اور ان کے سامنے ملکوت و ملک کے انتہائی باریک اور مخفی ترین اسرار بیان فرمائے ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کو مضبوط اور قوی مشاہدے صریح وحی اورصحیح استدلال کے ذریعے اس چیز کا یقینی علم حاصل ہے کہ آسمانوں اور زمین میں موجود تمام مخلوق اور ان کے درمیان پرندے اپنے پر پھیلائے ہوئے اللہ تعالی کی ذات صفات اور افعال میں ہر اس نقص و عیب سے پاکی بیان کر رہے ہیں جو اللہ تعالی کی شان جلیل کے لائق نہیں ۔ ان میں سے ہر ایک اپنی نماز اور اپنی تسبیح جانتا ہے اور اللہ تعالی نے نماز و تسبیح کا جسے جو طریقہ سکھایا اسی کے مطابق وہ عمل کرتاہے۔ (اگرچہ ہمیں وہ طریقہ دکھائی نہ دے یا سمجھ نہ ائے۔)( ابو سعود النور تحت الایۃ: ۴۱ ۴ / ۹۸ تفسیر سمرقندی النور تحت الایۃ: ۴۱ ۲ / ۴۴۳ ملتقطا)