Surah An Noor Ayat 42 (24:42)
The Light · Juz 18 · Madani
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورآسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور اللہ ہی کی طرف پھر جانا۔
Tafseer (Urdu)
{و لله ملك السموت و الارض: اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے۔} ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کسی اور کے لئے نہیں بلکہ صرف اللہ تعالی ہی کے لیے ہے کیونکہ وہی ان کا خالق ہے اور وہی ان میں ہر طرح کا تصرف فرمانے کی قدرت رکھتا ہے اور مخلوق کوفنا ہونے کے بعد جب دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو سب نے صرف اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہی لوٹنا ہے لہذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ صرف ایسے قوت والے مالک کی ہی عبادت کرے اور زبان و دل سے اسی کی پاکی بیان کرے۔(روح البیان النور تحت الایۃ: ۴۲ ۶ / ۱۶۴)