Surah An Noor Ayat 44 (24:44)
The Light · Juz 18 · Madani
یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاللہ رات اور دن کو تبدیل فرماتا ہے، بیشک اس میں آنکھ والوں کیلئے سمجھنے کا مقام ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاللہ بدلی کرتا ہے رات اور دن کی بیشک اس میں سمجھنے کا مقام ہے نگاہ والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{یقلب الله: اللہ تبدیل فرماتا ہے۔} یعنی اللہ تعالی رات اور دن کوتبدیل فرماتا ہے اس طرح کہ رات کے بعد دن لاتا اور دن کے بعد رات لاتا ہے۔ بیشک بادلوں کو چلانےان سے بارش نکلنےاسمانوں سے اولے برسانے بادلوں سے بجلی ظاہر کرنے اور دن رات کو تبدیل کرنے میں غوروفکر کرنے والوں کے لئے اللہ تعالی کے وجود اس کی قدرت اور وحدانیت پر واضح دلائل موجود ہیں۔(مدارک النور تحت الایۃ: ۴۴ ص۷۸۵ ملخصا)