Surah An Noor Ayat 46 (24:46)
The Light · Juz 18 · Madani
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍؕ-وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک ہم نے صاف بیان کرنے والی آیتیں نازل فرمائیں اور اللہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک ہم نے اُتاریں صاف بیان کرنے والی آیتیں اور اللہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہے سیدھی راہ دکھائے۔
Tafseer (Urdu)
{لقد انزلنا ایت مبینت: بیشک ہم نے صاف بیان کرنے والی آیتیں نازل فرمائیں ۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے صاف بیان کرنے والی آیتیں یعنی قرآن کریم نازل فرمایاجس میں ہدایت و احکام اور حلال و حرام کا واضح بیان ہے اور اللہ تعالی جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے اور سیدھی راہ جس پر چلنے سے اللہ تعالی کی رضا اور آخرت کی نعمت میسر ہو وہ دین اسلام ہے۔(خازن النور تحت الایۃ: ۴۶ ۳ / ۳۵۸) قران پاک نازل کرنے کا ذکر فرمانے کے بعدبتایا جارہا ہے کہ انسان تین فرقوں میں تقسیم ہوگئے۔ ایک وہ جنہوں نے ظاہری طور پر حق کی تصدیق کی اور باطنی طور پر اس کی تکذیب کرتے رہے وہ منافق ہیں ۔ دوسرا وہ جنہوں نے ظاہری طور پر بھی تصدیق کی اور باطنی طور پر بھی معتقد رہے یہ مخلص لوگ ہیں ۔ تیسرا وہ جنہوں نے ظاہر ی طور پربھی تکذیب کی اور باطنی طور پر بھی وہ کفار ہیں ۔ اگلی ایات میں ترتیب سے ان کا ذکر فرمایا جارہا ہے۔( مدارک النور تحت الایۃ: ۴۶ ص۷۸۶)