Surah An Noor Ayat 56 (24:56)
The Light · Juz 18 · Madani
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور نمازقائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو اس امید پر کہ تم پر رحم کیا جائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نماز برپا رکھو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی فرمانبرداری کرو اس امید پر کہ تم پر رحم ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و اقیموا الصلوة: اور نمازقائم رکھو۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو!نماز کو اس کے ارکان و شرائط کے ساتھ قائم رکھو اسے ضائع نہ کرو اور جو زکوۃ اللہ تعالی نے تم پر فرض فرمائی ہے اسے ادا کرو اور احکامات وممنوعات میں اپنے رب عزوجل کے حبیب رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے اور اللہ تعالی تمہیں اپنے عذاب سے نجات دے۔( تفسیرطبری النور تحت الایۃ: ۵۶ ۹ / ۳۴۴) {لا تحسبن: ہرگز گمان نہ کرو۔} یعنی ان کفار نا بکار کا زمین میں امن سے رہنا اس وجہ سے نہیں کہ وہ رب کے قابو سے باہر ہیں بلکہ یہ رب تعالی کی مہلت ہے لہذا ان کے بارے میں یہ خیال نہ کرو کہ یہ ہماری پکڑ سے بھاگ کر زمین میں ہمیں عاجز کر دیں گے ان کا ٹھکانہ جہنم کی اگ ہے اور بیشک وہ کیا ہی بری لوٹنے کی جگہ ہے۔