Surah Al Furqan Ayat 19 (25:19)
The Criterion · Juz 18 · Makki
فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَۙ-فَمَا تَسْتَطِیْعُوْنَ صَرْفًا وَّ لَا نَصْرًاۚ-وَ مَنْ یَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِیْرًا 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بیشک ان (جھوٹے معبودوں ) نے تمہاری بات کو جھٹلادیا تو اب تم نہ عذاب پھیرنے کی طاقت رکھو گے اور نہ اپنی مدد کرسکو گے اور تم میں جو ظالم ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اب معبودوں نے تمہاری بات جھٹلادی تو اب تم نہ عذاب پھیرسکو نہ اپنی مدد کرسکو اور تم میں جو ظالم ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ فقد كذبوكم بما تقولون: پس بیشک انہوں نے تمہاری بات کو جھٹلادیا۔} جب کفار کے باطل معبود جواب دے لیں گے تو اللہ تعالی مشرکوں سے فرمائے گا:اے مشرکو! تم نے اپنے معبودوں کو خداکہا اور انہوں نے تمہیں جھوٹا کر دیا اب یہ بت نہ تمہاری مدد کر سکیں گے نہ ہم کریں گے اورنہ تم ایک دوسرے کی مدد کر سکو گے اور تم میں جو ظالم یعنی کافر اور کافر گر ہے ہم اسے جہنم کا بڑا عذاب چکھائیں گے۔( روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۱۹ ۶ / ۱۹۸ ملخصا)