Surah Al Furqan Ayat 18 (25:18)
The Criterion · Juz 18 · Makki
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰـكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَۚ-وَ كَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ عرض کریں گے:(اے اللہ!) تو پاک ہے، ہمارے لئے ہر گز جائز نہیں تھا کہ ہم تیرے سوا کسی اور کومددگاربنائیں لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ داداؤں کو فائدہ اُٹھانے دیا یہاں تک کہ انہوں نے (تیری) یاد کو بھلا دیا اور یہ لوگ ہلاک ہونے والے ہی تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ عرض کریں گے پاکی ہے تجھ کو ہمیں سزاوار نہ تھا کہ تیرے سوا کسی اور کو مولیٰ بنائیں لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ داداؤں کو برتنے دیا یہاں تک کہ وہ تیری یاد بھول گئے اور یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: وہ عرض کریں گے۔} یعنی وہ باطل معبود عرض کریں گے :اے اللہ! عزوجل تو ا س سے پاک ہے کہ کوئی تیرا شریک ہو خودہمارے لئے ہر گز جائز نہیں تھا کہ ہم تیرے سوا کسی اور کومددگاربنائیں تو کیا ہم کسی دوسرے کو تیرے غیر کو معبود بنانے کا حکم دے سکتے تھے ہم تیرے بندے ہیں لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ داداؤں کو دنیاسے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا اور انہیں اموال اولاد لمبی عمر صحت و سلامتی عنایت کی یہاں تک کہ یہ غفلت میں پڑے اورانہوں نے تیری یاد کو بھلا دیا اور تیری نعمتوں کو یاد کرنا اور تیری ایتوں میں غورو تدبر کرنا چھوڑ دیا اور انہوں نے اپنے برے اختیار کی وجہ سے ہدایت کے اسباب کو گمراہی اور سرکشی کا ذریعہ بنا لیا اور یہ لوگ تیری ازلی قضا میں ہلاک ہونے والے ہی تھے۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۱۸ ۳ / ۳۶۸-۳۶۹ مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۱۸ ۷۹۷-۷۹۸ روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۱۸ ۶ / ۱۹۷ ملتقطا)