Surah Al Furqan Ayat 17 (25:17)
The Criterion · Juz 18 · Makki
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِیْ هٰۤؤُلَآءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِیْلَﭤ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جس دن وہ انہیں اور جن (بتوں) کی اللہ کے سوا عبادت کرتے ہیں ان کو جمع فرمائے گا تو( ان بتوں سے) فرمائے گا: کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراہ کیا تھا یا یہ خود ہی راستے سے بھٹکے تھے؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن اکٹھا کرے گا انہیں اور جن کو اللہ کے سوا پوجتے ہیں پھر ان معبودو ں سے فرمائے گا کیا تم نے گمراہ کردیئے یہ میرے بندے یا یہ خود ہی راہ بھولے۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم یحشرهم: اور جس دن انہیں اکٹھا کرے گا۔} یعنی جس دن اللہ تعالی مشرکین کو اور ان کے باطل معبودوں کو جن کی یہ اللہ تعالی کے سوا عبادت کیا کرتے تھے جمع فرمائے گا تو ان معبودوں سے فرمائے گا: کیا میرے بندوں کو تم نے گمراہ کیا تھا یا یہ خود ہی ہدایت کے راستے سے بھٹکے تھے اللہ تعالی حقیقت حال کا جاننے والا ہے اس سے کچھ بھی مخفی نہیں یہ سوال مشرکین کو ذلیل کرنے کے لئے ہے تاکہ ان کے معبود انھیں جھٹلائیں تو ان کی حسرت و ذلت اور زیادہ ہو۔ باطل معبودوں سے عام معبودمراد ہیں چاہے وہ ذوی العقول ہوں یا غیر ذوی العقولجبکہ کلبی نے کہا کہ ان معبودوں سے بت مراد ہیں انہیں اللہ تعالی بولنے کی قوت دے گا۔( مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۱۷ ص۷۹۷)