Surah Al Furqan Ayat 16 (25:16)
The Criterion · Juz 18 · Makki
لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ خٰلِدِیْنَؕ-كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْـٴُـوْلًا 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجنتیوں کیلئے جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جو وہ چاہیں گے، وہاں ہمیشہ رہیں گے، یہ تمہارے رب کے ذمہ کرم پر مانگا ہوا وعدہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کے لیے وہاں من مانی مرادیں ہیں جن میں ہمیشہ رہیں گے تمہارے رب کے ذمہ وعدہ ہے مانگا ہوا۔
Tafseer (Urdu)
{لهم: ان کے لیے۔} یعنی جنتیوں کے لئے جنت میں ان کے مرتبے کے مطابق ہر وہ نعمت اور لذت ہو گی جو وہ چاہیں گے اور وہ جنت میں ہمیشہ رہیں گے۔( روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۱۶ ۶ / ۱۹۶) {كان على ربك وعدا مسـولا: یہ تمہارے رب کے ذمہ کرم پر مانگا ہوا وعدہ ہے۔} مانگے ہوئے وعدے سے مراد یہ ہے کہ وہ وعدہ مانگنے کے لائق ہے یا اس سے مراد وہ وعدہ ہے جو مومنین نے دنیا میں یہ عرض کرکے مانگا: ’’ ربنا اتنا فی الدنیا حسنة و فی الاخرة حسنة‘‘ یعنی اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطا فرما۔ یا یہ عرض کر کے مانگا: ’’ربنا و اتنا ما وعدتنا على رسلك ‘‘ یعنی اے ہمارے رب! اور ہمیں وہ سب عطا فرما جس کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہم سے وعدہ فرمایا ہے۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۱۶ ۳ / ۳۶۸)