Surah Al Furqan Ayat 15 (25:15)
The Criterion · Juz 18 · Makki
قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ-كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَّ مَصِیْرًا 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: کیا یہ (عذابِ جہنم) بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کا باغ جس کاڈرنے والوں کو وعدہ دیا گیا ہے، وہ باغ ان کے لئے بدلہ اور لوٹنے کی جگہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ کیا یہ بَھلا یا وہ ہمیشگی کے باغ جس کا وعدہ ڈر والوں کو ہے وہ ان کا صلہ اور انجام ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرمائیں کہ کیا جہنم کا عذاب اور ا س کی ہولناکیاں جن کا ذکر کیا گیایہ بہتر ہیں یا وہ ہمیشہ رہنے کا باغ جس کا اللہ تعالی کی نافرمانی کے عذاب سے ڈرنے والوں کو وعدہ دیا گیا ہے وہ باغ اللہ تعالی کے علم میں اور اس کے کرم کے مطابق ان کے لئے اعمال کا بدلہ اور وہ جگہ ہے جس کی طرف یہ لوٹ کر جائیں گے۔( جلالین الفرقان تحت الایۃ: ۱۵ ص۳۰۳ روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۱۵ ۶ / ۱۹۵-۱۹۶ ملتقطا)