Surah Al Furqan Ayat 24 (25:24)
The Criterion · Juz 19 · Makki
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَىٕذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجنت والے اس دن ٹھکانے کے اعتبار سے بہتر اور آرام کے اعتبار سے سب سے اچھے ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجنت والوں کا اس دن اچھا ٹھکانا اور حساب کے دوپہر کے بعد اچھی آرام کی جگہ۔
Tafseer (Urdu)
{اصحب الجنة: جنت والے۔} اس سے پہلی ایات میں کفار کے کامل خسارے اور مکمل طور پر ناکامی کا ذکر کیا گیا اب اس ایت میں قیامت کے دن اہل جنت پر ہونے والے انعامات کا ذکر کر کے یہ بتایا گیا ہے کہ اخروی کامیابی صرف اللہ تعالی کی اطاعت کرنے میں ہے۔ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنت والے یعنی مومنین قیامت کے دن ان مغرور متکبر مشرکوں کے مقابلے میں ٹھکانے کے اعتبار سے بہتر اور ارام کے اعتبار سے سب سے اچھے ہوں گے۔( تفسیرکبیر الفرقان تحت الایۃ : ۲۴ ۸ / ۴۵۱ خازن الفرقان تحت الایۃ : ۲۴ ۳ / ۳۷۰ روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۲۴ ۶ / ۲۰۲ ملتقطا)