Surah Al Furqan Ayat 26 (25:26)
The Criterion · Juz 19 · Makki
اَلْمُلْكُ یَوْمَىٕذِ ﹰالْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِؕ-وَ كَانَ یَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن سچی بادشاہی رحمٰن کی ہوگی اور کافروں پر وہ بڑا سخت دن ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن سچی بادشاہی رحمٰن کی ہے اور وہ دن کافروں پر سخت ہے۔
Tafseer (Urdu)
{الملك: بادشاہی۔} یعنی قیامت کے دن سچی بادشاہی رحمن عزوجل کی ہوگی اور ا س دن اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بادشاہ نہ ہوگا اور وہ دن کافروں پر بڑا سخت اور انتہائی شدید ہوگا۔ اللہ تعالی کے فضل سے قیامت کا دن مسلمانوں پر اسان ہو گا: علامہ علی بن محمد خازن رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ’’اس ایت سے ثابت ہو اکہ اللہ تعالی کے فضل سے قیامت کا دن مسلمانو ں پر اسان ہو گا۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۲۶ ۳ / ۳۷۱) احادیث میں بھی قیامت کا دن مسلمانوں پر اسان ہونے کے بارے میں بیان کیا گیا ہےچنانچہ یہاں اس سے متعلق دو احادیث ملاحظہ ہوں (1)…حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی گئی کہ قیامت کا دن پچاس ہزار سال کی مقدار کے برابر ہو گا تو یہ دن کتنا طویل ہو گا! نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و الہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! قیامت کا دن مسلمانوں پر آسان کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ ان کے لئے ایک فرض نماز سے ہلکا ہوگا جو دنیا میں پڑھی تھی۔( مسند امام حمد مسند ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ ۴ / ۱۵۱ الحدیث: ۱۱۷۱۷) (2)… حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’قیامت کے دن لوگ سب جہانوں کے رب عزوجل کے حضور اس دن کے نصف تک کھڑے ہوں گے جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے مسلمانوں کے لئے وہ دن اتنا اسان گزرے گا جتنا وقت سورج کے غروب کی طرف مائل ہونے سے لے کر ا س کے غروب ہونے تک لگتا ہے۔(مسند ابو یعلی مسند ابی ہریرۃ ۵ / ۳۰۸ الحدیث: ۵۹۹۹)