Surah Al Furqan Ayat 27 (25:27)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى یَدَیْهِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا 27
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا ئے گا، کہے گا : اے کاش کہ میں نے رسول کے ساتھ راستہ اختیار کیا ہوتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا چبا لے گا کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی۔
Tafseer (Urdu)
{و یوم یعض الظالم على یدیه: اور جس دن ظالم اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا۔} ارشاد فرمایا کہ وہ وقت یاد کریں جس دن ظالم حسرت و ندامت کی وجہ سے اپنے ہاتھوں پر کاٹے گا اورکہے گا : اے کاش کہ میں نے رسول کے ساتھ جنت و نجات کاراستہ اختیار کیا ہوتا ان کی پیروی کیا کرتا اور ان کی ہدایت کو قبول کیا ہوتا۔ یہ حال اگرچہ کفار کے لئے عام ہے مگر عقبہ بن ابی معیط سے اس کا خاص تعلق ہے۔ اس ایت کا شان نزول یہ ہے کہ عقبہ بن ابی معیط ابی بن خلف کا گہرا دوست تھا حضورسید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ارشاد فرمانے سے اس نے لا الـہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت دی اور اس کے بعد ابی بن خلف کے زور ڈالنے سے پھر مرتد ہوگیا سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اسے قتل ہوجانے کی خبر دی چنانچہ وہ بدر میں مارا گیا۔ اس کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی کہ قیامت کے دن اس کو انتہا درجہ کی حسرت و ندامت ہوگی اوراس حسرت میں وہ اپنے ہاتھوں کو کاٹنے لگے گا۔( مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۲۷ ص۸۰۰ خازن الفرقان تحت الایۃ: ۲۷ ۳ / ۳۷۱ ملتقطا)