Surah Al Furqan Ayat 34 (25:34)
The Criterion · Juz 19 · Makki
اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَۙ-اُولٰٓىٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیْلًا 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جنہیں ان کے چہروں کے بل جہنم کی طرف ہانکا جائے گا ان کا ٹھکانہ سب سے بدتر اور وہ سب سے زیادہ گم راہ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے اپنے منہ کے بل ان کا ٹھکانا سب سے بُرا اور وہ سب سے گمراہ۔
Tafseer (Urdu)
{الذین یحشرون على وجوههم: جن لوگوں کو ان کے چہروں کے بل ہانکا جائے گا۔} قیامت کے دن چہروں کے بل ہانکے جانے سے متعلق حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ آدمی روز قیامت تین طریقے پر اٹھائے جائیں گے ایک گروہ سواریوں پر ایک گروہ پیادہ پا اور ایک جماعت منہ کے بل گھسٹتی ہوئی۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم وہ منہ کے بل کیسے چلیں گے ارشاد فرمایا: ’’جس نے انہیں پاؤں پر چلایا ہے وہ اس بات پر قادر ہے کہ انہیں منہ کے بل چلائے۔( ترمذی کتاب التفسیر باب ومن سورۃ بنی اسرائیل ۵ / ۹۶ الحدیث: ۳۱۵۳)