Surah Al Furqan Ayat 33 (25:33)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاﭤ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہ آپ کے پاس کوئی بھی مثال لے آئیں ، ہم آپ کے پاس حق اور بہتر بیان لے آئیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہ کوئی کہاوت تمہارے پاس نہ لائیں گے مگر ہم حق اور اس سے بہتر بیان لے آئیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و لا یاتونك بمثل: اور وہ اپ کے پاس کوئی مثال نہ لائیں گے۔} ایت کا خلاصہ کلام یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ مشرکین آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دین کے خلاف یا آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت پر جو بھی اعتراض قائم کریں گے ہم ا س کا انتہائی نفیس جواب دیں گے۔( صاوی الفرقان تحت الایۃ: ۳۳ ۴ / ۱۴۳۶) اس ایت سے معلوم ہوا کہ حضورا قدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو بارگاہ الہی میں وہ قرب حاصل ہے کہ جب اعتراض حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ہو تو ا س کا جواب اللہ تعالی دیتا ہے۔