Surah Al Furqan Ayat 36 (25:36)
The Criterion · Juz 19 · Makki
فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاؕ-فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِیْرًاﭤ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے فرمایا :تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جس نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے تو ہم نے انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے فرمایا تم دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیتیں جھٹلائیں پھر ہم نے انہیں تباہ کرکے ہلاک کردیا۔
Tafseer (Urdu)
{فقلنا: تو ہم نے فرمایا۔} اللہ تعالی نے حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام سے ارشاد فرمایا کہ تم دونوں قوم فرعون کی طرف جاوان لوگوں نے ہماری ایتوں کو جھٹلایا ہے چنانچہ وہ دونوں حضرات ان کی طرف گئے اور انہیں اللہ تعالی کا خوف دلایا اور اپنی رسالت کی تبلیغ کی لیکن ان بدبختوں نے ان حضرات کوجھٹلایا اور اپنے کفر پر ڈٹے رہے تو اللہ تعالی نے انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا۔( مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۳۶ ص۸۰۳ ملخصا)