Surah Al Furqan Ayat 37 (25:37)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةًؕ-وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًا 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور نوح کی قوم کو جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا اور انہیں لوگوں کے لیے نشانی بنادیا اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نوح کی قوم کو جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ہم نے ان کو ڈبو دیا اور انہیں لوگوں کے لیے نشانی کردیا اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قوم نوح: اور نوح کی قوم۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو بھی ہلاک کر دیا جب انہوں نے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلایاتو ہم نے انہیں غرق کردیا۔یہاں رسولوں سے مراد حضرت نوح حضرت ادریس اور حضرت شیث علیہم الصلوۃ والسلام ہیں یا یہ بات ہے کہ ایک رسول علیہ الصلوۃ والسلام کی تکذیب تمام رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی تکذیب ہے تو جب انہوں نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا تو گویا سب رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا۔ مزید ارشاد فرمایا کہ ہم نے انہیں لوگوں کے لیے عبرت کا نشان بنادیاتا کہ بعد والوں کے لئے عبرت ہوں اور ہم نے کفر و تکذیب میں حد سے بڑھنے والے ظالموں کے لیے دنیاکے عذاب کے علاوہ اخرت میں دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔( مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۳۷ ص۸۰۳ روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۳۷ ۶ / ۲۱۱ ملتقطا)