Surah Al Furqan Ayat 44 (25:44)
The Criterion · Juz 19 · Makki
اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَؕ-اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ان میں اکثر لوگ سنتے یا سمجھتے ہیں ؟ یہ تو صرف جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا یہ سمجھتے ہو کہ ان میں بہت کچھ سنتے یا سمجھتے ہیں وہ تو نہیں مگر جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ۔
Tafseer (Urdu)
{ام تحسب: یا یہ سمجھتے ہو۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم وہ مشرکین اپنی شدت عناد کی وجہ سے نہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بات سنتے ہیں نہ دلائل و براہین کو سمجھتے ہیں بلکہ یہ بہرے اور نا سمجھ بنے ہوئے ہیں یہ تو صرف جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ ہیں کیونکہ چوپائے بھی اپنے رب عزوجل کی تسبیح کرتے ہیں اور جو انہیں کھانے کو دے اس کے فرمانبردار رہتے ہیں اور احسان کرنے والے کو پہچانتے اور تکلیف دینے والے سے گھبراتے ہیں نفع دینے والی چیز کی طلب کرتے نقصان دینے والی چیز سے بچتے اور چراگاہوں کی راہیں جانتے ہیں یہ کفار ان سے بھی بدتر ہیں کہ نہ اللہ تعالی کی اطاعت کرتے ہیں نہ اس کے احسان کو پہچانتے ہیں نہ شیطان جیسے دشمن کی ضرررسانی کو سمجھتے ہیں نہ ثواب جیسی عظیم نفع والی چیز کے طالب ہیں نہ عذاب جیسی سخت نقصان دہ اور ہلاکت میں مبتلا کرنے والی چیز سے بچتے ہیں ۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۴۴ ۳ / ۳۷۴ مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۴۴ ص۸۰۴ ملتقطا)