Surah Al Furqan Ayat 51 (25:51)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ نَّذِیْرًا٘ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگرہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈر سنانے والا بھیج دیتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈر سنانے والا بھیجتے۔
Tafseer (Urdu)
{و لو شئنا: اور اگرہم چاہتے۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر ہم چاہتے تو پہلے زمانے کی طرح ہر بستی اور شہر میں ایک جداجداڈر سنانے والا بھیج دیتے اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر سے ڈر سنانے کا بوجھ کم کردیتے لیکن ہم نے تمام بستیوں کو ڈر سنانے کا بوجھ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہی پر رکھا تاکہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تمام جہان کے رسول ہو کر سب رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کی فضیلتوں کے جامع ہوں اور نبوت آپ پر ختم ہو کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بعد پھر کوئی نبی نہ ہو۔( روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۵۱ ۶ / ۲۲۶)