Surah Al Furqan Ayat 52 (25:52)
The Criterion · Juz 19 · Makki
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو آپ کافروں کی بات ہرگز نہ مانیں اور اس قرآن کے ذریعے ان کے ساتھ بڑا جہاد کریں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کافروں کا کہا نہ مان اور اس قرآن سے ان پر جہاد کر بڑا جہاد۔
Tafseer (Urdu)
{فلا تطع الكفرین: تو اپ کافروں کی بات ہرگز نہ مانیں ۔} کفار قریش حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کہتے کہ اپ ہمارے اباء و اجداد کا دین اختیار کرلیں ہم اپ کو اپنا بادشاہ تسلیم کر لیں گے اور اپ کے لئے ایک عظیم خزانہ جمع کر دیں گے۔ اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کافروں کی بات ہرگز نہ مانیں تاکہ ان پر اچھی طرح ظاہر ہو جائے کہ ان چیزوں کی طرف اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو کوئی رغبت نہیں بلکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی رغبت اللہ تعالی کی طرف بلانے اور اس پر ایمان لانے کی دعوت دینے میں ہے۔( البحر المحیط الفرقان تحت الایۃ: ۵۲ ۶ / ۴۶۴) { و جاهدهم به جهادا كبیرا: اور اس قرآن کے ذریعے ان کے ساتھ بڑا جہاد کریں ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کے سامنے قران پاک میں موجود وعظ و نصیحت اور زجر و توبیخ پر مشتمل ایات کی تلاوت کر کے اور انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والی سابقہ امتوں کے حالات بیان کر کے ان کے ساتھ بڑا جہاد کریں ۔ اس طور پر پوری دنیا میں دین کی دعوت عام کرنا جہاد کبیر ہے اورکوئی دوسرا جہاد کمیت و کیفیت کے اعتبار سے اس کے برابر نہیں ہوسکتا۔( ابوسعود الفرقان تحت الایۃ: ۵۲ ۴ / ۱۴۴-۱۴۵ ملخصا)