Surah Al Furqan Ayat 53 (25:53)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌۚ-وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملادیا (ان میں ) یہ (ایک) میٹھا نہایت شیریں ہے اور یہ (ایک) کھاری نہایت تلخ ہے اور ان کے بیچ میں اس نے ایک پردہ اور روکی ہوئی آڑ بنادی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے جس نے ملے ہوئے رواں کیے دو سمندر یہ میٹھا ہے نہایت شیریں اور یہ کھاری ہے نہایت تلخ اور ان کے بیچ میں پردہ رکھا اور روکی ہوئی آڑ۔
Tafseer (Urdu)
{و هو: اور وہی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل وہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملادیاان میں سے ایک (کا پانی) میٹھا نہایت شیریں ہے اور دوسرے کا کھاری نہایت تلخ ہے اور ان دونوں کے بیچ میں اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے نظر نہ انے والا ایک پردہ اور روکی ہوئی آڑ بنادی تاکہ ایک کا پانی دوسرے میں مل نہ سکے یعنی نہ میٹھا کھاری ہو نہ کھاری میٹھا نہ کوئی کسی کے ذائقہ کو بدل سکے جیسے کہ دجلہ دریائے شور میں میلوں تک بہتاچلا جاتا ہے اور اس کے ذائقہ میں کوئی تغیر نہیں آتا۔ (ابو سعود الفرقان تحت الایۃ: ۵۳ ۴ / ۱۴۵) عجب شان الہی ہے۔