Surah Al Furqan Ayat 54 (25:54)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًاؕ-وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا 54
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جس نے آدمی کوپانی سے بنایا پھر اس کے (نسلی) رشتے اور سسرالی رشتے بنادیے اور تمہارا رب بڑی قدرت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے جس نے پانی سے بنایا آدمی پھر اس کے رشتے اور سسرال مقرر کی اور تمہارا رب قدرت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و هو: اور وہی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل وہی ہے جس نے گوشت ہڈیوں پٹھوں رگوں اور خون سے مرکب اچھی صورت پر آدمی کوپانی یعنی نطفہ سے بنایا پھر اس کے نسلی رشتے اور سسرالی رشتے بنادئیے تاکہ اس کی نسل چلے اور تمہارا رب عزوجل بڑی قدرت والا ہے کہ اس نے ایک نطفہ سے مختلف اعضاء والےجدا جدا طبیعتوں والے طرح طرح کے اخلاق والے اور مذکر و مونث دو قسم کے انسان پیدا کئے تو جو ایسے انسانوں اور ان کے علاوہ اور بےشمار چیزوں کو پیدا کرنے پر قادر ہے وہی اس بات کا حقدار ہے کہ اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہ کی جائے۔( جلالین مع صاوی الفرقان تحت الایۃ: ۵۴ ۴ / ۱۴۴۲-۱۴۴۳)