Surah Al Furqan Ayat 55 (25:55)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْؕ-وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا 55
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور (مشرک) اللہ کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نفع دیں اور نہ نقصان پہنچائیں اور کافر اپنے رب کے مقابلے میں (شیطان کا) مددگار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کا بھلا برا کچھ نہ کریں اور کافر اپنے رب کے مقابل شیطان کو مدد دیتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و یعبدون: اور وہ عبادت کرتے ہیں ۔} توحید کے دلائل بیان فرمانے کے بعد ا س ایت سے اللہ تعالی نے بتوں کی پوجا کرنے میں مشرکین کی مذمت بیان فرمائی ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ یہ مشرک اللہ تعالی کے سوا ان بتوں کی عبادت کرتے ہیں جو عبادت کرنے کی صورت میں کوئی نفع نہیں پہنچا سکتے اور ان کی عبادت کرنا چھوڑ دینے کی صورت میں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے جبکہ وہ لوگ اس رب تعالی کی عبادت کو چھوڑے ہوئے ہیں جس نے انہیں ایسی نعمتیں عطا فرمائی ہیں کہ ان میں سے چھوٹی سی نعمت بھی اللہ تعالی کے سوا کوئی اور عطا نہیں کر سکتا۔( تفسیرکبیر الفرقان تحت الایۃ: ۵۵ ۸ / ۴۷۵ تفسیر طبری الفرقان تحت الایۃ: ۵۵ ۹ / ۴۰۱ ملتقطا) {و كان الكافر على ربه ظهیرا: اور کافر اپنے رب کے مقابلے میں (شیطان کا) مددگار ہے۔} ارشاد فرمایا کہ کافر اپنے رب عزوجل کے مقابلے میں شیطان کا مددگار ہے کیونکہ بت پرستی کرنا شیطان کو مدد دینا ہے۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۵۵ ۳ / ۳۷۶-۳۷۷)