Surah Al Furqan Ayat 56 (25:56)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر خوشی اور ڈر سناتا۔
Tafseer (Urdu)
{و ما ارسلنك الا: اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر۔} یعنی اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم نے اپ کو ایمان و طاعت پر جنت کی خوشخبری دینے والا او رکفرو معصیت پر جہنم کے عذاب کا ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۵۶ ۳ / ۳۷۷) {قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان مشرکوں سے فرما دیں کہ میں وحی کی تبلیغ پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا لیکن جو چاہے اپنے رب عزوجل کی طرف راستہ اختیار کرے اور اس کا قرب اور اس کی رضا حاصل کرے۔ مراد یہ ہے کہ ایمانداروں کا ایمان لانا اور ان کاطاعت الہی میں مشغول ہونا ہی میرا اجر ہے کیونکہ اللہ تبارک و تعالی مجھے اس پر جزا عطا فرمائے گا اس لئے کہ امت کے نیک لوگوں کے ایمان اور ان کی نیکیوں کے ثواب انہیں بھی ملتے ہیں اور ان کے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو جن کی ہدایت سے وہ اس رتبہ پر پہنچے۔( روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۵۷ ۶ / ۲۳۳)