Surah Al Furqan Ayat 58 (25:58)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖؕ-وَ كَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرَاﰳ ﮊ 58
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاوراس زندہ پر بھروسہ کرو جو کبھی نہ مرے گا اور اس کی حمد کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرو اور اپنے بندوں کے گناہوں کی خبررکھنے کے لئے وہی کافی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بھروسہ کرو اس زندہ پر جو کبھی نہ مرے گا اور اسے سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور وہی کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں پر خبردار۔
Tafseer (Urdu)
{و توكل: اور بھروسہ کرو۔} اس سے پہلی ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو حکم دیا کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان مشرکوں سے فرما دیں : ’’میں وحی کی تبلیغ پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا اور ا س ایت میں حکم فرمایا ہے کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تمام امور میں صرف اللہ تعالی پر بھروسہ فرمائیں ۔چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اس زندہ پر بھروسہ کریں جو کبھی نہ مرے گا اوراسی پر بھروسہ کرنا چاہئے کیونکہ مرنے والے پر بھروسہ کرنا عقلمند کی شان نہیں اوراپ اس کی حمد کرتے ہوئے پاکی بیان کریں اور اس کی طاعت اور شکر بجالائیں ۔ اور اپنے بندوں کے گناہوں کی خبررکھنے کے لئے وہی کافی ہے اس سے کسی کا گناہ چھپ سکتا ہے اور نہ کوئی اس کی گرفت سے اپنے اپ کو بچاسکتا ہے۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۵۸ ۳ / ۳۷۷ مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۵۸ ص۸۰۸ ملتقطا)