Surah Al Furqan Ayat 61 (25:61)
The Criterion · Juz 19 · Makki
تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور ان میں چراغ اور روشن کرنے والا چاند بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں بُرْج بنائے اور ان میں چراغ رکھا اور چمکتا چاند۔
Tafseer (Urdu)
{بروجا: برج۔} اس سے پہلی ایت میں کفار کے بارے میں بیان کیاگیا کہ سجدے کے حکم نے کافروں کی نفرت اور ایمان سے دوری میں اضافہ کیا اور اس ایت سے ان چیزوں کو بیان کیا جا رہا ہے جن میں اگر کافر غور و فکر کریں تو وہ جان لیں گے کہ اللہ تعالی کی عبادت کرنا اور اسے سجدہ کرنا ضروری ہے۔چنانچہ اس ایت میں ارشاد فرمایا کہ وہ اللہ بڑی برکت والا ہے جس نے آسمان میں برج بنائے اور ان برجوں میں سورج اور روشن کرنے والا چاند بنایا۔( تفسیرکبیر الفرقان تحت الایۃ: ۶۱ ۸ / ۴۷۹) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ بروج سے سات سیارہ ستاروں کی منزلیں مراد ہیں اور ان برجوں کی تعدادبارہ ہے۔ (1)حمل۔(2)ثور۔(3) جوزاء۔(4) سرطان۔(5) اسد۔(6) سنبلہ۔ (7) میزان۔(8) عقرب۔(9) قوس۔(10) جدی۔ (11) دلو۔ (12) حوت۔ (خازن الفرقان تحت الایۃ: ۶۱ ۳ / ۳۷۸) مریخ کے برج حمل اور عقرب ہیں زہرہ کے ثور اور میزانعطارد کے جوزاء اور سنبلہ چاند کا سرطان سورج کا اسد مشتری کے قوس اور حوت اور زحل کے جدی اور دلوہیں ۔( جلالین الفرقان تحت الایۃ: ۶۱ ص۳۰۷-۳۰۸)